• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں پر مظالم بڑھانے کا اعلان

جمعرات 17-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners31

اسرائیلی کنیسٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین اور نائب وزیراعظم شاٶل موفازنے صہیونی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی قیدیوں پر تشدد بڑھانے کا اعلان کیا ہے. بدنام زمانہ جیل "عوفر” کے دورے کے دوران انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام فلسطینی قیدیوں پر سختیاں بڑھادیں اور کسی قیدی کو کوئی رعایت نہ دیں. خیال رہے کہ صہیونی عہدیدار نے فلسطینی قیدیوں پر تشدد بڑھانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب اسرائیل کی کئی جیلوں میں فلسطینی اسیران اور اسیرات جیل عملے کے مظالم کےخلاف احتجاجا ہڑتالیں جاری رکھے ہوئے ہیں. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کا کہنا ہے عوفر جیل میں دورے کے دوران شاٶل موفاز نے قیدیوں کی بیرکوں کا بھی دورہ کیا. اس دوران انہوں نے حکام سے تمام قیدیوں کی سخت تلاشی لینے اور ان کے تفتیش کے اوقات میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا. دوسری جانب اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ شاٶل موفاز حکمراں اتحاد میں شامل "قدیما” پارٹی کے سربراہی کے لیے کوشاں ہیں. وہ آج کل اسرائیلی جیلوں کے دورے پر ہیں اور ان کے اس دورے کا مقصد پارٹی صدارت کے لیے راہ ہموارکرنا ہے. وہ فلسطینی قیدیوں پر سختیاں بڑھانے کے بیانات دے کراپنی جماعت کے زیادہ سے زیادہ ارکان کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.