• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 9 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل نے یورپی میڈیکل کمیٹی کو فلسطینی اسیر رہنماؤں کے معائنے سے روک دیا

پیر 07-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner4

اسرائیل کی جیل انتظامیہ نے یورپی میڈیکل کمیٹی کو اپنے عقوب خانوں میں موجود معروف فلسطینی اسیر رہنماؤں کی حالت زار کے معائنے سے روک دیا ہے۔ اسرائیلی جیلوں میں شیخ جمال ابو الھیجاء، پاپولر فرنٹ کے سیکرٹری جنرل، ھیثم صالحیہ، عابد شلوف جیسے رہنماؤں کی انتہائی نازک ہوچکی ہے۔ فلسطینی اسیران کی کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس کمیٹی نے اسرائیلی حکام سے اس بات کی اجازت طلب کی کہ یورپی اطباء کے وفد کو سخت امراض میں مبتلا فلسطینی اسیران کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے جس کو جیل انتظامیہ نے مسترد کر دیا۔ کمیٹی نے بتایا کہ حماس کے ایک معروف رہنما شیخ جمال ابو الھیجا کو مکمل طور پر قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے، صہیونی عدالت نے انہیں متعدد مرتبہ قید تنہائی میں ڈالنے کے احکامات صادر کیے ہیں اور یہ مدت 80 سال سے زیادہ بنتی ہے۔ کمیٹی نے زور دے کر کہا کہ ابوالھیجاء اسرائیلی فائرنگ کے سبب پہلے ہی شدید زخمی تھے کہ انہیں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کی صحت کا بالکل خیال نہیں رکھا جا رہا۔ اسی طرح پاپولر فرنٹ کے احمد سعدات متعدد خطرناک امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ان کی تکالیف ناقابل بیان ہیں۔ ان کو تمام جائز حقوق سے محروم رکھنے اور قید تنہائی میں رکھنے کے ساتھ ساتھ علاج کی سہولتوں سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔ اسیران کمیٹی نے 15 نومبر 2002ء سے گرفتار اسیر ھیثم صالحیہ کے بارے میں بتایا کہ ’’القسام بریگیڈ‘‘ کے اس دلیر کارکن کو عمر قید سنائی گئی ہے اور ان کی صحت کی حالت انتہائی نازک ہے اس کے باوجود ان کو ڈاکٹر کی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ کمیٹی نے صالحیہ کے حوالے سے بتایا کہ وہ ان کی زندگی خطرے میں ہے اور وہ صہیونی انتظامیہ کی جانب سے کرائے گئے ٹیسٹوں پر اعتماد نہیں رکھتے۔ کمیٹی نے صالحیہ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ریڈ کراس سمیٹ دیگر تنظیموں کے نمائندوں پر مشمتل کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔ اسیران امور کی فلسطینی کمیٹی نے حماس کے ایک اور رہنما زامل عابد سالم شلوف کے بارے میں بتایا کہ وہ 25 مارچ 2008ء سے ’’ایشل‘‘ جیل میں ہیں انہیں پندرہ برس کی قید سنائی گئی ہے، وہ ہارٹ کی بیماری میں مبتلا ہیں لیکن صہیونی انتظامیہ مجرمانہ لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.