• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 8 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل دانستہ طور پر فلسطینیوں پر مظالم کر رہا ہے: انسانی حقوق کمیشن

ہفتہ 12-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_iof-palestinian-man

اقوام متحدہ کی کمیشنر برائےانسانی حقوق نافی بیلائی نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے زیرانتظام علاقوں میں فلسطینیوں کے حقوق کو غصب کر رہا ہے اور فلسطینیوں کےخلاف جاری مظالم کو منظرعام آنے سے روک رہا ہے. فلسطین کےمقبوضہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بیت المقدس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسز بیلائی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے بالخصوص مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور غزہ کی پٹی میں شہری اسرائیل کے مسلط کردہ ظالمانہ اقدامات کا شکار ہیں. اقوام متحدہ کی خاتون اہلکار کا کہنا تھا انہیں فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے ہاتھوں شہریوں کو درپیش مسائل پر سخت تشویش ہے کیونکہ عالمی اداروں کی جانب سے باربار منع کرنے کے باوجود اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز نہیں آ رہا. ایک سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کی اہلکار نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور نسلی دیوار کی تعمیر کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. مغربی کنارے میں اسرائیل کی تعمیر کردہ دیوار سے فلسطینی آبادیاں دیوار کے دونوں اطراف میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہیں. ایک دوسرے سوال کے جواب میں بیلائی نے کہا کہ میں سیاست کی بات نہیں کرتی بلکہ میں عالمی قانون کی رو سے معاملات کو دیکھ رہی ہوں. فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے بیشتر اقدامات صرف یہودیوں کے تحفظ کے لیے ہیں فلسطینیوں کو ان کے بنیادی اور اساسی حقوق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے. انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے تل ابیب پر دباٶ ڈالے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.