• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 29 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل اور مصر کا سیناء میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 16-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_egypt-palestine-borders

اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق مصر کی جانب سے گیس پائپ لائن کی حفاظت کے لیے صحرائے سینا میں فوج بھیجنے کے فیصلے کے بعد تل ابیب کے حکام نے قاھرہ کے ساتھ اپنا سکیورٹی تعاون بڑھا دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر نے اس معلومات کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا۔ اخبار کے مطابق اسرائیل عنقریب مصری فوج کو محدود وقت کے لیے صحرائے سینا میں قیام کی اجازت دے گا تاکہ مصری فوج مقامی قبائل کے ڈاکووں پر قابو پا سکے۔
اخبار نے بتایا کہ مصری نائب صدر عمر سلیمان نے مصر میں جاری عوامی تحریک کے آعاز میں اسرائیل سے شرم الشیخ میں صدر حسنی مبارک کے ہیڈ کوارٹر اور رفح میں مصر اور غزہ کی پٹی کی درمیانی سرحد پر عمارات کی حفاظت کے لیے 3500 فوجیوں کے صحرائے سینا میں داخلے کی درخواست دی تھی۔
خیال رہے کہ مصری میں اٹھارہ روزہ عوامی تحریک کے دوران نامعلوم افراد نے مصر سے اسرائیلی آنے والی گیس پائپ لائن دھماکےسے اڑا دی تھی جس کی وجہ سے مصری حکام کو اسرائیل کو گیس کی فراہمی روکنا پڑی تھی۔
17 دسمبر 1978ء کو مصری صدر انور سادات اور اسرائیلی وزیر اعظم بیگن کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے تحت صحرائے سینا ایسا علاقہ ہے جسے مصر یا اسرائیل کی فوج سے خالی رکھا جانا ہے۔ معاہدے کے مطابق 1981 سے یہاں مختلف ممالک کی فوج تعینات ہے۔
معاہدے کے بعد سے اسرائیل نے ایک موقع کے سوا کبھی بھی اس معاہدے کی خلاف ورزی کی حمایت نہیں کی، اس سے قبل 2005ء میں جب رفح کراسنگ پر مصری سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تو اسرائیل نے اس کی مخالفت نہیں کی تھی جس کا مقصد اہل غزہ کا مصر میں داخلہ روکنا تھا اب دوسرے موقع پر بھی اسرائیل آنے والی گیس کی حفاظت کی خاطر اسرائیل نے مصر کو سینا میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.