(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کی زمین پر دھاوا بولا اور مالکان کو زمین کو خالی کرنے کے احکامات دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح مقبوضہ فلسطین کے شہر "طولکرم” کے مضافاتی علاقے "زیتا” میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی ذرعی زمین پردھاوابولا اورروایتی توڑپھوڑ اور لوٹ مارکرنے کے ساتھ فلسطینیوں کوآئندہ چار روز میں زمین کو خالی کرنے کے ساتھ زمین پر موجود املاک کو بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے