• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 4 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست مصری شہریوں کی رہائی کا مطالبہ

پیر 14-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan-prisoners

مصر اور فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے صہیونی جیلوں میں زیرحراست مصری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے. یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مصر ایک سیاسی بحران سے گذر رہا ہے اور اسرائیل کو بھی مصرکی نئی حکومت کے حوالے سے کئی خدشات ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قیدیوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ” اسٹڈی سینٹر برائے امور اسیران” نے مصرکی نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جیلوں میں زیرحراست ان 20 قیدیوں کی رہائی پر توجہ دے جو عرصہ کئی سال سے اسرائیلی جیلوں میں صہیونی جبرو تشدد کا سامنا کر رہے ہیں. انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست مصری قیدیوں کے ساتھ جنگی مجرموں جیسا سلوک کیا جاتا ہے حالانکہ ان میں سے بعض قیدی صرف اس شبے میں گرفتارہوئے تھے کہ وہ غیرقانونی طور پر سرحدعبور کر کے اسرائیل داخل ہوئے تھے. اس کے علاوہ ان پر کوئی دوسرا الزام ثابت نہیں ہو سکا. انسانی حقوق گروپ کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں صہیونی جیلوں میں قید مصری شہریوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی سابق حکومت نے آج تک کوئی ایسا جاندار قدم اٹھایا ہے. اب نئی مصری حکومت کے لیے ناگزیر ہو گیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں زیرحراست تمام فلسطینیوں کو رہا کرے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.