(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ٹیلی فون پر پانی، توانائی، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
گذشتہ روز عبرانی نشریاتی ادارے یروشلم پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر میئر بن شبات اور مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست میں بڑھتے ہوئےکورونا وائرس کے کیسوں کے باعث مراکشی حکومت کا وفد اسرائیل نہیں آسکا ہے جس کے باعث اب دونوں ملکوں کےمابین پانی، توانائی، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میںدو طرفہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ٹیلیفون کے ذریعے مزید رابطے ہوں گے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیےنئے لائحہ عمل طے کیےجائیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی اور مراکشی عہدیداروں کے درمیان ہونے والی اس بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کے ساتھ دونوں رہنماؤں نے تل ابیب اور رباط کے درمیان تعلقات کو خطے میں معیشت کے استحکام کا زینہ قرار دیا۔