• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

یہودی آباد کاروں اور فلسطینی پناہ گزینوں کو برابر نہیں قرار دیا جا سکتا: حسام احمد

جمعہ 13-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

lajeoon اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے زیرانتظام شعبہ امور مھاجرین و پناہ گزین کے چئیرمین حسام احمد نے اسرئیل کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل یہودی آباد کاروں کو وہی مراعات دے گا جو فلسطینی پناہ گزینوں کو متبادل مقام پر کسی معاہدے کی صورت میں دی جائیں گی۔ غزہ میں جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو کسی دوسرے ملک میں آباد کرنے کا کوئی فارمولا سرے سے موجود ہے اور نہ ہی فلسطینی ایسی کسی تجویز کو تسلیم کریں گے جس میں ان کے بنیادی حقوق کو سلب کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں اور یہودی آباد کاروں کو کسی بھی حوالے سے برابر نہیں قرار دیا جا سکتا، کیونکہ فلسطینی یہودیوں اور صہیونیوں کے جبر کا شکار ہیں اور انہیں جبری ان کے وطن سے نکالا گیا ہے جبکہ یہودی اپنی رضاکارانہ مرضی سے دنیا کے مختلف ممالک سے نقل مکانی کرکے فلسطین پر مسلط ہوئے ہیں، جنہیں اس سرزمین میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کو طاقت کے ذریعے ان کی سرزمین، گھروں اور شہروں سے نکالا اور ان کی جگہ دنیا بھر سے لا کر یہودیوں کو آباد کیا گیا۔ حسام احمد نے لبنان سمیت دیگر عرب ممالک میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے عرب ملکوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل کے حل میں مدد کریں اور ان کے اصلی وطن میں آباد کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو وطن سے بے دخل کے ساٹھ سال سے زائد کا عرصہ گذر گیا ہے تاہم وہ آج بھی اپنے ہی وطن میں آباد ہونے کے لیے پرعزم ہیں اور اپنے اس حق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.