• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ہسپانیہ کا اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ مکمل طور پر اٹھانے کا مطالبہ

اتوار 15-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_miguel-angel-moratinos-spanish-foreign-minister

ہسپانیہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی مکمل طور پرمعاشی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کرے. ہسپانیہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی معاشی کہ بندی جزوی یا کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ اس سے شہر کی ڈیڑھ ملین آبادی بری طرح متاثر ہو رہی ہے.
ہفتے کے روز ہسپانوی وزیرخارجہ میگل انخل موراٹینوس نے میڈریڈ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپانیہ یورپی یونین کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی یہ اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہےکہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے. اس سلسلے میں میڈریڈ پہلے بھی اسرائیل سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ غزہ کی جزوی ناکہ بندی ختم کرنے کے بجائے اس کا محاصرہ مکمل طورپر اٹھائے. اس موقع پر بھی معاشی ناکہ بندی کی صورت میں اسرائیل کی غزہ کے عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کی جاتی ہے.
ہسپانوی وزیرخارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں انقرہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ترکی کو ایک "عظیم” ملک قرار دیا. ان کا کہنا تھا کہ انقرہ نے علاقائی تنازعات کو حل کرنے میں ٹھوس قدم
اٹھائے ہیں.
واضح رہے کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی اب پانچویں سال میںداخل ہو گئی ہے. شہر کی مسلسل ناکہ بندی کے باعث پندرہ لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد بدترین معاشی بحران اور مالی مشکلات کا شکار ہیں. انیس ماہ قبل غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے بعد شہریوں کی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.