• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

گولڈسٹون رپورٹ اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کو بھجوائی جائے: طاہر النونو

جمعہ 09-10-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

taher-al-nunu11 غزہ میں اسماعیل ھنیہ کی فلسطینی حکومت نے لیبیا سے رجوع کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم سے متعلق گولڈسٹون رپورٹ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تیسری کمیٹی کو پیش کرے جو سماجی‘ انسانی اور ثقافتی معاملات سے متعلق ہے- حکومتی ترجمان طاہر النونو نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کی اس کمیٹی میں رپورٹ پر سماعت جسٹس رچرڈ گولڈ سٹون کی موجودگی میں ہونی چاہیے جنہوں نے یہ رپورٹ تیار کی ہے انہوں نے لیبیا کے وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جنرل اسمبلی کے صدر سے یہ رپورٹ عالمی عدالت مجرمان میں بھجوانے کیلئے کہیں- انہوں نے کہا کہ اس قرارداد پر ووٹنگ ملتوی ہونے سے اسرائیل کو جنگی جرائم کے باعث عدالتی کارروائی سے بچا لیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ محمودعباس جن کے عہدے کی مدت ختم ہو چکی ہے‘ انہوں نے اپنے اس اقدام سے فلسطینیوں کو صدمہ پہنچا کر اسرائیل کو خوش کر دیا ہے- انہوں نے لیبیا اور دیگر عرب و مسلم ممالک سے کہا ہے کہ وہ اس رپورٹ پر اقوام متحدہ میں کھلی سماعت کا مطالبہ کریں تا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کو بے نقاب کیا جا سکے-

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.