• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

موساد کے پاس سیکڑوں جعلی پاسپورٹ موجود ہیں: خلفان

بدھ 10-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

european-suspects-involved-in-the-killing-of-hamas-leader-mahmoud-al-mabhouh4 متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس کے سربراہ ضاحی خلفان تمیم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے اور دوسرے ممالک کےجعلی پاسپورٹ حاصل کرنے کا ایک منظم نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹوں کے پاس یورپی دستاویزات پر تیار کردہ سیکڑوں پاسپورٹ موجود ہیں۔ پیر کے روز دبئی میں خلفان تمیم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یورپی اور مغربی ممالک کے لیے کس حد تک شرمناک ہے کہ ایک دوسرا ملک ان کی دستاویزات پرعالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ تیار کرکے عالمی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی اداروں کو اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ موساد کے پاس یورپی ممالک کی دستاویزات سے تیار کردہ سیکڑوں پاسپورٹ موجود ہیں، جن سے موساد کے ایجنٹ پوری دنیا میں سفرکر رہے ہیں۔ خلفان نے کہا کہ دبئی پولیس کی جانب سے حماس کے راہنما محمود المبحوح کے دبئی میں موساد کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات صحیح سمت میں جاری ہیں۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ پولیس مبحوح کے قتل کے سلسلےمیں کی جانے والی تحقیقات اور ان کے نتیجے میں حاصل ہونے والی معلومات کے بعد موساد کے جعلی پاسپورٹس کے مزید سیکنڈلز سامنے لائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس امر کاکھوج لگا رہی ہے ہے موساد کے ایجنٹوں کو پاسپورٹ فراہم کرنے والے یورپی ممالک نے کس بنیاد پر انہیں پاسپورٹس کی سہولت فراہم کی اور یورپ اس معاملے میں چشم پوشی سے کام کیوں لے رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.