• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مقبوضہ فلسطین میں مزید سات مکانات مسمار، مکین بارش میں کھلے آسمان تلے

منگل 14-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_iof-demolition3

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیل کی فلسطینی دشمنی کے تحت فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے. پیر کو مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں "لد” کے مقام پر سات مکانات منہدم کر دیے گئے ہیں. انہدامی کارروائی کے بعد ساتوں مکانات کے مکین جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے سخت سردی بارش میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہو گئے ہیں. مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے پیر کو دن 02 بجے کے وقت بھاری میشنری اور بلڈوزروں کےذریعے الد شہر کے سات مکانات کا محاصرہ کیا. محاصرے کے بعد گھروں میں موجود تمام افراد کو گھیسٹ کر نہایت ظالمانہ انداز میں تشدد کر کے باہر نکالا گیا. شہری کچھ ضروری سامان باہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن قابض فوج نے انہیں سامان بھی ساتھ لے کر جانے کی اجازت نہ دی. واقعے کے بعد لد کے فلسطینی باشندوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی. قابض فوج نے شہریوں کو اپنی بندوقیں اور کلاشنکوفیں دکھاتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر انہوں نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو انہیں گولی مار دی جائے گی. عینی شاہدین کے مطابق مقامی شہریوں کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کو عارضی خیمے فراہم کیے گئے تاہم سخت سردی کے موسم میں بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج کی بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں میں مکانات مسماری کی مہم جاری ہے. فلسطینیوں کے مکانات کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کرنا اب صہیونی حکومت کے روز کا معمول بن چکا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.