• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مصر نے یورپی امدادی قافلے کو نویبع بندرگاہ سے غزہ داخلے سے روک دیا

جمعہ 25-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

george-galloway-british-mp11 مصر نے غزہ کے لیے امدادی سامان اور ادویات لے کرآنے والے یورپی امدادی قافلے "غزہ آزادی3” کو نویبع بندرگاہ کے راستے غزہ میں داخل ہونےسے روک دیا اور قافلے کو مجبوراً واپس عریش بندگاہ سے غزہ کی جانب روانہ ہونا پڑا۔ دوسری جانب مصری وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطا بق حکومت نے قافلے کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر نویبع بندگاہ کے بجائش عریش کی گذر گاہ کے راستے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ عریش گذر گاہ تک پہنچنے کے لیے قافلے کو جزیرہ سینا اور نہر سویس کا طویل چکر کاٹ کرآنا پڑے گا۔ یہ قافلہ برطانونی سماجی کارکن جارج گیلوے کی قیادت میں ایک ہفتہ قبل برطانیہ سے روانہ ہوا جو اسپین سے ترکی، شام اور لیبیا سے ہوتے ہوئے مصر داخل ہوا جہاں اسے اب نہر سویز کے راستے عریش بندرگاہ سے غزہ داخل کیا گیا جائے گا۔ اڑھائی سو ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل قافلے کا مختلف یورپی ممالک ، ترکی،شام اور لیبیا میں شاندار استقبال کیا گیا، مقامی رفاہی اداروں اور عام شہریوں کی جانب سے قافلے میں شمولیت کے لیے دل کھول کر امداد دی۔ قافلے میں اشیائے خوردنوش، کپڑے ادویات اور معذوروں کے لیے وھیل چیئر کے ساتھ ساتھ بچوں کے کھلونے بھی شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.