• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مصر فلسطینی طلبہ کو بیرون ملک تعلیم کے لیے جانے کی اجازت دے: ہیومن فرنڈز

اتوار 22-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

human-friends-international انسانی حقوق کی عالمی تنظیم”ھیومن فرنڈنز انٹرنشینل” نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ان طلبہ کو اپنے ہاں اور دیگر ممالک میں تعلیم کے حصول کے لیے جانےکی اجازت دے جو بیرون ملک تعلیم کے حصول میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہفتے کے روز ویانا میں تنظیم کے دفتر سےجاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ مصر اور غزہ کی سرحد پربڑی تعداد میں طلبہ اور دیگر شہری سرحد عبور کرکے آر پار جانا چاہتے ہیں، ان میں بڑی تعداد میں ایسے طلبہ کی بھی ہے جو مصر یا کسی دوسرے ملک میں تعلیم کے حصول کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے سینکڑوں طلبہ جو مصر، اردن، سوڈان، دیگر عرب ممالک، برطانیہ اور امریکا میں تعلیم کے حصول کے خواہاں ہیں لیکن وہ یا تو سرحد بند ہونے کی وجہ سے بیرون ملک نہیں جاسکتے یا ان کے پاس ایسے وسائل نہیں جس کے باعث وہ بیرون ملک تعلیم کے لیے نہیں جا سکتے۔ ہیومن فرنڈز کے مطابق درجنوں طلبہ کو بیرون ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کی جانب سے تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کی پیش کش کی گئی ہے اور ان کی سفری دستاویزات بھی مکمل ہیں تاہم مصری حکومت کی جانب سے ان کاوقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے مصر سمیت دیگر عرب ممالک اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے طلبہ کے مسائل کے حل میں ان کی مدد کریں بالخصوص ان طلبہ کی ضرور مدد کی جائے جو بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے غزہ اور مصر کی درمیان سرحد پر بیرون ملک جانے کے لیے منتظر ہیں جبکہ قاہرہ حکام نے انہیں سفری دستاویزات کے باجود روک رکھا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.