• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 26 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مصری انقلاب کی کامیابی حماس کی مضبوطی کا موجب بنے گی،50 فیصد یہودیوں کی رائے

منگل 01-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_hamas-flag

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار کے آن لائن ایڈیشن پر کئے گیے ایک عوامی سروے میں مصر میں حالیہ انقلاب پر شہریوں سے رائے لی گئی ہے. سروے جائزے کے مطابق مجموعی طور پر رائے دہندگان نے مصرمیں عوامی انقلاب کو اسرائیل کے لیے مُضر اور اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی مضبوطی کا باعث قرار دیا ہے. ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس سروے میں 50 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ مصرمیں حسنی مبارک کی رُخصتی اور عوامی انقلاب سے اسرائیل کے مخالفین کو فائدہ پہنچے گا. بالخصوص فلسطینی تنظیم حماس اس انقلاب کے نتیجے میں مزید طاقتور ہو جائے گی. اس سوال پر کہ آیا مصر میں مستقبل میں کونسا نظام حکومت آنے کی توقع ہےاس پر 70 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ مصر میں انقلاب کے نتیجے میں جمہوری نظام کے قیام کا امکان ہے. اس کے مقابلے میں 49 فیصد کا کہنا تھا کہ مصر میں اسلامی بنیاد پرستی پر نظام آنے والا ہے، کیونکہ اس انقلاب سے سب سے زیادہ فائدہ اخوان المسلمون جیسے مذہبی گروپوں کو پہنچا ہے. خیال رہے کہ یہ عوامی سروے ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صہیونی تجزیہ نگار اور تھینک ٹینک عرب ممالک کے انقلابات کے نتیجے میں اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں مشوش ہیں.یہودی ماہرین کا ماننا ہے کہ اب اسرائیل کی بقا اور مستقبل صرف اسی صورت میں یقینی ہو سکتا ہے جب اسرائیل عرب ممالک اور فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدہ کرے، بصورت دیگراسرائیل کے لیے سوائے تباہی کے اور کچھ نہیں ہو گا. ایک صہیونی تجزیہ نگار عوزی برعام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ارباب اختیار کو یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیے کہ اسرائیل کا مستقبل فلسطینیوں اور عربوں کے ساتھ امن معاہدے سے وابستہ ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.