اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مشعل اپنے دورے کے دوران ان کی تنظیم اور "فتح” کے خلاف اختلافات کی خلیج کم کرنے کے لئے سعودی حکام سے مذاکرات کریں گے۔ سعودی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے حماس کے رہ نما آج ہی سعودی عرب پہنچے ہیں۔ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کے درمیاں مصالحتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ تجزیہ کار اس کوشش کو سعودی عرب کی جانب سے حماس کو صلح پر آمادہ کرنا ہے تاکہ ان کی راسخ العقیدہ جماعت اور مد مقابل سیکولر تنظیم فتح کے درمیاں امن کی کوششوں کو از سر نو شروع کرانا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی حمایت یافتہ صدر محمود عباس مقوضہ مغربی کنارے پر حکومت کر رہے ہیں جبکہ حماس غربت سے تباہ حال علاقے میں عوامی خدمت میں سرگرم ہے۔ گذشتہ برس انہی دنوں تین ہفتے تک اسرائیل نے غزہ پر مسلسل گولہ اور بمباری کے بعد اسے ملبے کا ڈھیر بنا دیا تھا۔