• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مسجد اقصی میں مسلمانوں کی جان ہے: فلسطینی آئینی حکومت

بدھ 07-10-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

hanyagovernment فلسطینی کی آئینی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ مسجد اقصی کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے- غزہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد حکومتی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت مسجد اقصی کو اسی طرح دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہے جس طرح اس نے الخلیل میں مسجد ابراہیمی میں کیا- جہاں پر ایک حصہ مسلمانوں کے مختص کردیا گیا اور ایک حصے میں یہودی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں- ترجمان کے مطابق اس سازش کو صرف فلسطینیوں کی لاشوں پر سے گزر کر پایہ تکمیل تک پہنچا جاسکتا ہے- مسجد اقصی میں تمام مسلمانوں کی جان ہے- مسجد اقصی خطرے میں ہے، صرف بیانات اور مذمت کافی نہیں ہے- مسلمان حکمرانوں کو مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں- حماس کی حکومت نے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے روکنے کی مذمت کی- حکومتی ترجمان کے مطابق مسجد اقصی سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنا قابض اسرائیلی حکومت کی مدد کرنے کے مترادف ہے- حکومتی ترجمان نے اسرائیلی قید سے فلسطینی خواتین قیدیوں کی رہائی کے لیے ڈیل پر مزاحمتی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کیا- ترجمان کے مطابق مزاحمتی جماعتوں نے اسرائیل کو قیدیوں کی رہائی کے اقدام پر مجبور کر دیا- واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے مزاحمتی جماعتوں سے یرغمال اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی ویڈیو حاصل کرنے کے بدلے میں بیس فلسطینی خواتین قیدیوں کو رہا کیا- فلسطینی آئینی حکومت نے واضح کیا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں سے اسیران کی رہائی ان کی سیاسی ترجیحات میں شامل ہے- سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی-

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.