• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے قریب نئی سرنگوں کی کھدائی کا انکشاف

ہفتہ 19-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

al-aqsa-mosque-jews ایک فلسطینی خاتون ماہرآثار قدیمہ عبیرزیاد نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب باب الخلیل کے مقام پرزیرزمین نئی سرنگوں کی کھدائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اس مقام پر اب تک کئی سرنگیں کھودی بھی جاچکی ہیں تاہم انہیں خفیہ رکھا گیا ہے۔ جمعہ کے روز ایک عربی اخبار”الفسطین” کوان انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اسرائیلی آثار قدیمہ نے باب الخلیل میں کھدائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے، یہ مقام اپنی نوعیت کے اعتبار سے اس لیے بھی حساس ہے کہ کھدائیوں کا یہ سلسلہ مسجد اقصیٰ سے ملحقہ دیوار براق سے جاملتا ہے۔ عبیر کا کہنا تھا کہ قابض حکام کی جانب سے کھدائی کیے گئے اہم مقامات میں باب السلسلہ اور البراق کا احاطہ بکثرت کھدائیاں کی ہیں۔ کھدائیوں کی اس نئی کڑی سے مسجد اقصیٰ کے قریب سے گذرنے والی وہ واحد شاہراہ کے منہدم ہونے کا خدشہ ہےجسے القدس کے تاجر اور عام شہری گذشتہ کئی برس سے آمد ورفت کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں۔ خانو آرکیالوجسٹ کا کہنا تھا کہ یہودی انتہا پسند تنظیموں نے باب الخلیل میں دور تک روشنی پہنچانے والے بلبوں پر مشتمل دو کھنبے بھی نصب کیے ہیں، اس کے علاوہ اپنی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے انتہا پسند گروہ پچھلے چھ ماہ سے مختلف تقریبات بھی منعقد کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باب الخلیل کو یہودیوں نے اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کی کوششیں شروع کی ہیں، حالیہ کچھ عرصے سے یہیں سے یہودیوں کے بڑے بڑے جلوس نکالے گئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.