• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمود عباس گولڈ سٹون کی رپورٹ پربحث رکوانے کے ذمہ دارہیں: نبیل عمرو

بدھ 07-10-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

amr تنظیم آزادی فلسطین کے رکن نبیل عمرو نے کہا ہے کہ صدرمحمود عباس گولڈ سٹون کی غزہ جنگ میں اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق رپورٹ پر اقوام متحدہ میں بحث رکوانے کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطینی راہنما نے مطالبہ کیا کہ محمود عباس فلسطینی صدر، تنظیم آزادی فلسطین کے چیئرمین اور فتح کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے گولڈ سٹون کی رپورٹ کی ذمہ داری قبول کریں اور رپورٹ پرتاخیر کی سفارش کے بعد پیدا ہونےوالے خدشات اور خطرات کے ازالے کے لیے اقدامات کریں۔ نبیل عمرو نے صدر محمود عباس سے کہا کہ وہ جلد از جلد وطن واپس آئیں اور گولڈ سٹون پر تاخیر سے متعلق اعلان کردہ کمیٹی کو تشکیل دے کر معاملے کے حل کے لیے اقدامات کریں۔ انہوںنے کہا کہ گولڈ سٹون کی رپورٹ پرووٹنگ میں تاخیر کی سفارش ایک غلط فیصلہ ہے، اس میں شک نہیں کہ اس فیصلے کے پس پردہ خارجی عناصر اور بیرونی دباؤ بھی شامل ہے تاہم قومی مفادات کے لیے ہر قسم کے بیرونی دباؤ کو مسترد کردینا چاہیے۔ دوسری جانب فتح کے راہنما اور فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات کار صائب عریقات نے گولڈ سٹون کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کوتنقید کا نشانہ بنائے جانے پر اپنا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ اگرفلسطینی عوام اورعرب ممالک گولڈ سٹون پرتاخیر کرانے کی ذمہ داری ہم پرڈالتے ہیں تو ہم یہ ذمہ داری قبول کرنے پر تیار ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ صدر کی جانب سے رپورٹ میں تاخیر کی سفارش ایک غلطی تھی اور یہ غلطی محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے بحث رکوانے کی سفارش اس لیے کی تھی کہ انہیں خدشہ تھا کہ رپورٹ پربحث کے لیے یو این او کی انسانی حقوق کمیٹی کا کورم پورا نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل سے کسی قسم کا رابطہ نہیں رکھا گیا۔ اس حوالے سے میڈیا پرآنے والی بعض رپورٹیں من گھڑت اور فلسطینی اتھارٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے اغاز میں غزہ پرحملے کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی حکام کو جنگ جاری رکھنے کی تاکید کی تھی اور انہیں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.