• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمود عباس کے استعفے کی صورت میں منصب صدارت سنھبالنے پر تیار ہیں: دویک

جمعرات 12-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

dr-aziz-dwaik4 فلسطینی مجلس قانون سازکے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے حماس اور دیگر تنظیموں کے اراکین کی بلا جواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیاسی پکڑدھکڑ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کے روز مرکز اطلاعات فلسطین کوخصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی راہ میں اصل رکاوٹ عباس ملیشیا کے قوم دشمن اقدامات اور گرفتاریاں ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی دانستہ طور پرایسی فضا ہموار کر رہی ہے جس سےمفاہمت کی کوششوں کو شدید دھچکہ لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں عباس ملیشیا کی جانب سے گرفتاریوں کے بعد حالات نہایت پیچیدہ صورت اختیار کرچکے ہیں، مسلسل گرفتاریوں اور جیلوں میں تشدد کے باعث شہری خوف کی کیفیت سے دو چار ہیں، تحریک اسلامی ، جہاد اسلامی اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سمیت دیگر تنظیموں کے خلاف نہ ختم ہونے والا کریک ڈاؤن جاری ہے اور یہ سجھ نہیں آ رہا کہ آیا فلسطینی اتھارٹی اس راہ پر کیوں چل پڑی ہے۔ فلسطین میں انتخابات سے متعلق صدر عباس کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات مفاہمت کے بعد ہی ہو سکتے ہیں، کیونکہ انتخابات کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت ہے جو مفاہمت کی صورت ہی میں پیدا ہوسکتا ہے، موجودہ حالات میں انتخابات دھاندلی کی سازش کے سوا اور کچھ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی سیاسی جماعتیں انتخابات سے انکار نہیں کر رہیں تاہم جب تک انتخابات کے شفاف اور منصفانہ ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی صدر کے اس حکم نامے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر دویک نے کہا کہ فلسطینی جماعتوں میں سیاسی سطح پرحماس اور فتح کےدرمیان مصالحت کرانے کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ اب امید کی جا سکتی ہے کہ مفاہمت کو حتمی شکل دینے کا وقت قریب آ گیا ہے جلد فلسطینی عوام مفاہمت کی کامیابی کی خبر سنیں گے۔ متنازعہ صدرمحمود عباس کی جانب سے استعفے کے بارے میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر نے کہا کہ صدر کے استعفے، ان کی عدم موجودگی یا وفات کی صورت میں آئین میں صراحت موجود ہے کہ مجلس قانون ساز کا اسپیکر صدر کا قائم مقام ہو گا۔ میں بہ حیثیت فلسطینی مجلس قانون ساز کے آئین کا پابند ہوں اور صدر کے استعفے کی صورت میں ان کی جگہ نگراں صدر کا منصب سنھبالنے پر تیار ہوں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.