• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمود عباس کی عسکری قیادت کےخفیہ اسرائیلی دوروں کا انکشاف

ہفتہ 23-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-iof-officers

متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز اور اسرائیلی فوج کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات جاری ہیں. تازہ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے عباس ملیشیا کی عسکری قیادت نے تل ابیب کے خفیہ دورے کیے ہیں. کثیرالاشاعتی عبرانی روزنامہ” یدیعوت احرونوت” نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے کئی سینئرعہدیداروں نے حال ہی میں سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقے اور قابض صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے کئی خفیہ دورے کیے ہیں.ان دوروں کے دوران عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے اسرائیلی فوج کی اعلیٰ کمان کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ شہری دفاع کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں. رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا کی قیادت کے حالیہ دورے میں ان کی ملاقات تل ابیب میں شہری دفاع کے چیئرمین بریگاڈر یواف بولی مورڈخائی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چیف کمانڈر البریگاڈر نیٹسن الون سے ملاقات کرائی گئی تھی. رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا کے دس رکنی وفد کو تل ابیب میں ایک ملٹری میوزیم کی بھی سیر کرائی گئی،اس کے علاوہ وہ بعض دیگر سیاحتی مقامات پر بھی گئے. اخبار لکھتا ہے کہ عباس ملیشیا کے خفیہ دورں کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، بلکہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام ملیشیا اسرائیلی فوج سے سیکیورٹی تعاون کے سلسلہ میں ماضی میں بھی اسرائیلی علاقوں کے دورے کرتی رہی ہے. ان دوروں کا مقصد مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” جہاد اسلامی اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور مسلح مزاحمت کو ختم کرنا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.