• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمودعباس کے ساتھ ون آن ون بات چیت کے لیے تیار ہیں: نیتن یاھو

ہفتہ 28-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister32

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطینی صدر محمود عباس کو تجویز دی ہے کہ وہ ہرپندرہ روزبعد براہ راست مذاکرات کا ایک دور ضرور کریں. ان کا کہنا ہے اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تمام متنازعہ معاملات پر بامقصد مذاکرات کےلیے تیار ہے. خیال رہے کہ امریکا اور گروپ چار کی کوششوں سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان براہ راست بات چیت آئندہ ماہ ستمبر سے شروع ہو رہی ہے. اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی مذاکرات کاروں کے درمیان باہمی اعتماد کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اسرائیل تمام ضروری کوششیں کرے گا. ان کا کہنا تھا کہ "ہم چاہتے ہیں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ براہ بات چیت میں ون آن ون مذاکرات کیے جائیں اور تمام حل طلب امور پر کھل کر گفتگو کی جائے”. قبل ازیں اسرائیلی اخبارات میں شائع خبروں کے مطابق صہیونی وزیراعظم نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کے لیے اپنے قریب ترین مشیروں کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا. اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے ہونے والی ممکنہ بات چیت کے طریقہ کار پرغور کیا گیا. ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اورمذاکرات کے امور کے مشیر یتزحاق مولخو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن بات چیت کے سلسلے میں نیتن یاھو کے ہمراہ ہوں گے. بنجمن نیتن یاھوکا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام اور تمام تنازعات کے حل کے لیے اعلیٰ سطح کی قیادت کی براہ راست ملاقاتیں ضروری ہیں، بالواسطہ مذاکرات براہ راست مذاکرات کا نعم البدل نہیں ہو سکتے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.