• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مبحوح کے قتل کے ایشو پر مغرب خوفزدہ

جمعرات 25-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades81 یورپ اور مغربی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مغرب انٹیلی جنس اداروں کے سربراہاں نے اپنے ممالک کے صدر اور حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ حماس کے راہنما محمود المبحوح کی ٹارگٹ کلنگ اور اس کی تحقیقات دہشت گردی کے خلاف جنگ کومتاثر کر سکتی ہیں، اگر مبحوح کے قتل کی تحقیقات کی گئیں توخفیہ ٹارگٹ کلنگ کے کئی اور واقعات بھی منظرعام پر آ سکتے ہیں۔ اسرائیل کی عبرانی زبان میں ایک خبررساں ایجنسی "دیبکا” نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں یورپی انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوںکے حوالے سے کہا ہے کہ یورپ مبحوح کے قتل کی شفاف تحقیقات سے خوف زدہ ہے، کیونکہ ان تحقیقات کے نتیجے میں انٹیلی جنس اداروں کے کئی اور سکینڈل اور قتل کے واقعات منظرعام پر آ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور جرمنی کے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان نے اپنی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ دبئی پولیس جس انداز میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود مبحوح کے قتل کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے، اس سلسلےتحقیقات اسی نہج پرجاری رہیں تو اسے یورپ کو کئی سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے جس سے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثرہو گی بلکہ اسے یورپ اور مغرب کا انٹیلی جنس کا نظام بھی متاثر ہو گا۔ اس کے علاوہ مبحوح کےقتل کی تحقیقات سے کئی اور خفیہ قتل جن میں موساد ملوث ہے کی تحقیقات کے باب بھی کھلیں گے۔ یورپ اور مغرب کے دہشت گردی کے خلاف سرگرم اداروں کے کردار اور کئی دیگر واقعات کی تحقیقات کے لیے بھی مطالبات اٹھائے جا سکتے ہیں۔ دیبکا نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ دبئی پولیس کی تحقیقات کے بعد متحدہ عرب امارات اور اس کے تحقیقاتی ادارے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور انٹیلی جنس ادارے موساد کے خلاف عالمی عدالت انصاف دہشت گردی کے تحت مقدمہ دائر کر سکتے ہیں کیونکہ اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اور اس موساد کے سربراہ مائیر ڈاگان نے انیس جنوری کو دبئی میں حماس کے لیڈر مبحوح کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے براہ راست احکامات دیے ہیں۔ جس پران کے خلاف ایک دوسرے ملک میں دہشت گردی کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.