• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فولادی دیوار کو جائز قرار دینے والے فلسطینیوں کی اموات کے ذمہ دارہیں: شیخ راتب

منگل 05-01-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

sheikh-mohammed-ratib-nablusi-palestinian-scholar-and-political-expert فلسطینی اسکالر اور سیاسی امورکے ماہر شیخ محمد راتب نابلسی نے غزہ کے گرد مصر کی جانب سے کھڑی جانے والی زیر زمین آہنی دیوار کی تعمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دیوار کی تعمیر کا مقصد ظالم کو مزید قوت فراہم کرنا اور مظلوم پر ظلم بڑھانا ہے۔ پیر کے روز رام اللہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب ممالک غزہ کے شہریوں کی مشکلا کے ذمہ دار ہیں، وہ فٹ بال میچ کو جذباتی انداز میں دیکھتے اور اس کے لیے سارے کام چھوڑ کر کھیل کے میدان کا رخ کرتے ہیں جبکہ غزہ کے گرد تعمیر کی جانے والی دیوار کی طرف کسی توجہ نہیں جاتی۔ انہوں نے کہا کہ کیا عقل مصر کے اس فلسفے کو تسلیم نہیں کرتی کہ دیوار کا مقصد اس کا دفاع ہے، ہر شخص جانتا ہے کہ مصرکی جانب سے تعمیر کی جانے والی غزہ کے گرد باڑ کا مقصد اسرائیل کو مزید تقویت فراہم کرنا ہے۔ اس کا دوسرا اور واضح اثر غزہ کے بچوں اور مفلوک الحال شہریوں پر پڑے گا۔ شیخ نابلسی کا جامعہ ازھر اور دیگر جامعات سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کو حرام قرار دینے کے فتوؤں کے ساتھ ساتھ غزہ کے گرد تعمیر کی جانے والی دیوار کے خلاف بھی فتویٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ فولادی دیوار کے حق میں فتویٰ اور رائے دینے والے افراد یہ سمجھ لیں کہ وہ پوری قوم کو موت میں منہ میں دھکیلنے کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالم اسلام کی جانب سے مسئلہ فلسطین پر اختیار کی جانے والی خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عالم اسلام غزہ کے شہریوں کی افلاس اور ان کی مشکلات کے ذمہ دار ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.