فلسطینی پریس کلب نے مغربی کنارے میں 11صحافیوں کی رہائی کے لئے فلسطینی قومی مصالحتی کمیٹی سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے- فلسطینی پریس کلب کے وفد نے قومی مصالحتی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ایادسراج سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار صحافیوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں- وفد نے ڈاکٹر ایاد کو ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں آزادی صحافت کے خلاف گزشتہ دنوں میں عباس ملیشیا کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں- گزشتہ ماہ میں 13صحافیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں 11ابھی تک عباس ملیشیا کے زیر حراست ہیں –