• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا لاٹھی چارج، آٹھ افراد زخمی

ہفتہ 16-01-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

protest-peaceful-anti-wall-march مغربی کنارے میں بلعین کے مقام پر فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے لاٹھی چارج کیا اور زہریلی آنسو گیس استعمال کی جس کے نیتجے میں کم ازکم آٹھ افراد زخمی ہو گئے جبکہ دسیوں افراد زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث متاثر ہوئے۔ رام اللہ کے قریب بلعین کےمقام پر کیے گئے اس مظاہرے میں انسانی حقوق کے نمائندے، ذرائع ابلاغ کے نامہ نگاروں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین بلعین میں اسرائیل کی جانب سے تعمیر کی جانے والی نسلی امتیاز پر مبنی دیوارکی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نسلی دیوار کی تعمیر روکنے اور تیار شدہ دیوار کے گرائے جانے کےمطالبات درج تھے۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بلعین میں ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے مظاہرین کو فوری طور پر رہا کرے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اس موقع پر فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بڑی تعداد میں فوج اور پولیس تعینات کی گئی تھی۔ قابض فوج نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس سے کم ازکم آٹھ افراد زخمی ہوئے جبکہ زہریلی گیس کے استعمال سے درجنوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے، زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.