• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا اسرائیل پر راکٹ حملے نہ کرنے پر اتفاق

اتوار 22-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

fathi-hammad1 مقبوضہ فلسطین کے ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی جنگی جہازوں نے غزہ میں متعدد اہداف پر فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق ان حملوں کا ہدف غزہ میں دو ورکشاپ تھیں جو مبینہ طور پر اسلحہ سازی کے لئے استعمال ہوتی تھیں۔ عینی شاہدوں اور فلسطینی ریسکیو ورکرز نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے شمالی غزہ کے مرکز میں ایک میک شفیٹ مکان کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فضائی حملے کا دوسرا ہدف مصر اور غزہ کی سرحد پر واقع زیر زمین سرنگیں تھیں جو بہ قول اسرائیل مزاحمتی تنظیمیں غزہ میں اسلحہ سمگل کرنے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ غزہ سے مبینہ طور پر فائر کیا جانے راکٹ سیڈروٹ شہر کے قریب گرا تاہم اس سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیل کا غزہ پر یہ حملہ حماس کی جانب سے دوسری مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد کیا گیا ہے جس میں اسرائیل مخالف تنظیموں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل پر راکٹ باری نہیں کریں گی کیونکہ ان راکٹ حملوں کا جواب اسرائیل فضائی حملوں کی صورت میں دیتا ہے، جس سے غزہ کی بحرانی صورتحال مزید خراب ہوتی ہے۔ . غزہ میں حماس کی مستعفی حکومت میں وزیر داخلہ فتحی حماد نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی سرحدی خلاف ورزی اور محاصرے کی صورت میں اسرائیل پر راکٹ حملے نہ کرنے کا معاہدہ نافذ العمل نہیں رہے گا۔ ان دنوں مصری حکومت اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ثالثی کا کردار کر رہا ہے تاکہ سنہ دو ہزار چھے سے غزہ میں مزاحمتی تنظیموں کے ہاں قید اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو رہائی دلائی جا سکے اور اس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کرایا جا سکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.