• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں وادی اردن پر قبضہ برقرار رکھا جائے: صہیونی جنرل

جمعہ 26-11-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_jordan-valley2

اسرائیلی ریزرو فوج کے ایک اعلیٰ سطح کے فوجی افسر جنرل گیور ایلانڈ نے صہیونی حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کی صور ت میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اردن اور فلسطین کے درمیان "وادی اردن ” پر اپنا قبضہ بدستور قائم رکھے. صہیونی فوجی جنرل کا کہنا ہے کہ "اردن ویلی” کو فلسطینی ریاست میں شامل کرنا اسرائیل کے مفاد میں نہیں بلکہ الٹا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے. صہیونی فوجی جنرل نے حال ہی میں ایک تازہ رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد کئی طرح کے چیلنجز درپیش ہوں گے. ان میں ایک بڑا مسئلہ اردن اور فلسطینی ریاست کے درمیان سرحد سے مزاحمت کاروں کی اسلحہ کی اسمگلنگ کا ہو گا. اسرائیل نے اگر وادی اردن کا علاقہ فلسطینی ریاست میں شامل کر دیا تو اسے اسرائیل غیر محفوظ ہو جائے اور فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسلحہ جمع کرنے کا موقع مل جائے گا. صیہونی فوجی جنرل کی یہ رپورٹ ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ” القدس و جنرل اسٹیٹ ایشوز” کے زیراہتمام شائع کی گئی ہے. گیور ایلانڈ کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے راکٹ جمع کرنا شروع کیے تو اسرائیل کے چپے چپے کے لیے تباہ کُن ثابت ہوں گے. لہٰذا اسرائیلی حکومت کو فلسطینی ریاست کی حد بندی کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ احتیاط ضرور کرنا ہو گی کہ ایسےعلاقے جن کے اسرائیل کے ہاتھ سے چلے جانے کے بعد صہیونی ریاست کو نقصان اٹھانا پڑے ان کے بارے میں پہلے ہی حکمت عملی تیار کر لی جائے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.