• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطینی رکن پارلیمان کے بھائی اور قدس پریس کے نمائندے اغوا

پیر 04-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel62

مغربی کنارے کی غیر آئینی حکومت کی پری وینٹو ملیشیا کا سفاکانہ کریک ڈاؤن جاری ہے، ملیشیا اہلکاروں نے طولکرم میں قدس پریس ایجنسی کے نمائندے سلیم تابہ کو اغوا کرلیا جبکہ الخلیل میں ایسی ہی ایک کارروائی میں رکن پارلیمان محمد الطل کے گھر میں زبردست توڑ پھوڑ کے بعد ان کے بھائی کو اٹھا لیا گیا۔ طولکرم میں ملیشیا کی جارحیت کا شکار ہونے والے نیوز ایجنسی کے نمائندے کی بیوی نے بتایا کہ ان کے گھر کو منہدم کرنے کے بعد ملیشیا اہلکاروں نے بغیر کوئی وجہ بتائے ان کے شوہر کو حراست میں لیے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر کی تفصیلی تلاشی بھی لی گئی اور کمپیوٹر و دیگر کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ایک محنتی صحافی ہیں جن کا فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ کوئی مخاصمہ نہیں انہوں نے اپنے صحافی خاوند کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب الخلیل کے جنوبی علاقے ظاہرہ میں فلسطینی رکن پارلیمان کے گھر پر دھاوا بولا گیا۔ اس موقع پر گھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کے بعد ان کے 33 سالہ بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ رکن پارلیمان محمد الطل نے کہا کہ ’’پریوینٹو سکیورٹی‘‘ کے عناصر نے ان کے اور ان کے بھائیوں کے گھروں کا محاصرہ کیا جس کے بعد ان کے بھائی کو تفتیش کے لیے طلب کر کے شہر کے وسط میں ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ الطل نے بتایا کہ ملیشیا کی پریوینٹو فورس نے پچھلے چند ماہ میں ان کے بھائی کو تین مرتبہ اغوا کیا ہے۔ ان کے بھائی چند روز قبل ہی ملیشیا کے عقوبت خانوں سے رہا ہوئے تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.