• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطینی انتظامیہ نے قومی مصالحت کی کوششوں پر پانی پھیر دیا: رمضان شلح

جمعہ 09-10-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

ramadan-shallah اسلامک جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح نے گولڈ سٹون رپورٹ سے دستبرداری کو محمود عباس کی سیاسی خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے ایسا کرکے قومی مصالحت کے لئے مصر میں ہونے والی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے- رمضان شلح نے الجزیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولڈسٹون رپورٹ پر ووٹنگ میں تاخیر سے فلسطینی انتظامیہ کے گناہوں کی فہرست میں ایک اور گناہ کا اضافہ ہوگیا ہے- انہوں نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے مگر اپنی واضح ناکامی کے باوجود یہ لوگ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں- انہوں نے کہا کہ قومی مصالحت کی کوششیں ناکام ہونے کی ذمہ داری حماس یا اسلامک جہاد نہیں بلکہ محمود عباس پر عائد ہوتی ہے اور آج فلسطین کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا خمیازہ ہے- علاوہ ازیں اسلامک جہاد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ نے اسلامک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے زیراہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کی شدید مذمت کی- انہوں نے کہا کہ نہ صرف فلسطین بلکہ عرب اور مسلم ممالک کی تاریخ میں ایسے شرمناک اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی- انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے اپنے اس غیرذمہ دارانہ اقدام سے نہ صرف مظلوموں کو ظالم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے حق سے محروم کردیا بلکہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا خون دھو ڈالا- انہوں نے آزادی کے حصول کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کے حمایتی صحافیوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ فلسطینیوں کی مشکلات کم کی جا سکیں-

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.