اسرائیلی جیلوں میں اسیر اراکین پارلیمنٹ نے مغربی کنارے میں اسیران کے اہل خانہ کے خلاف عباس ملیشیا کی بدترین مہم کی مذمت کی ہے- فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسیر اراکین نے عباس ملیشیا کے ہاتھوں اسیر اراکین پارلیمنٹ حسن یوسف اور رداد علی کے بیٹوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی- بیان کے مطابق عباس ملیشیا کی کارروائی فلسطینی دستور پر حملہ ہے- عباس ملیشیا فلسطینی عوام کے نمائندوں کو ٹارگٹ کئے ہوئے ہیں- عباس ملیشیا اگر ایک کورہا کرتی ہے تو دوسرے کو گرفتار کرلیتی ہے- حسن یوسف اور رداد علی کے بیٹوں کی گرفتاری بھی اسی کا رروائی کا حصہ ہے – واضح رہے کہ عباس ملیشیا نے اسیر اراکین پارلیمنٹ حسن یوسف اور رداد علی کے بیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے-