• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

غزہ جنگ میں زخمی سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کا پروگرام

پیر 24-05-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_hamas-association-for-marriage-and-development

اسلامی تحریک مزاحمت –حماس- کے زیرانتظام "ایسوسی ایشن برائے میرج و ڈویلپمنٹ” نے ڈیڑھ سال قبل غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں زخمی ہونے والے ایک سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کرانے کے ایک پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کے روز”میرج ایسوسی ایشن” کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ غزہ جنگ میں زخمی ہونے والے ایک سوافراد کو رشتہ ازدواج میں منسلک کرانے کے لیے یکم جون کو زخمی افراد کے انتخاب کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس دوران فلسطینی شہریوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے ایک سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ اجتماعی شادی کے لیے ایسے زخمیوں کا انتخاب کیا جائے گا جن کے پاس شادی کے لیے اخراجات نہیں اور صہیونی جارحیت کے دوران ان کے مکانات اور دیگراملاک بھی تباہ ہو گئی تھیں۔ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے افراد کو مہر کی رقم، مکان کی تعمیرپرآنے والی اخراجات اور ولیمے کے اخراجات فراہم کیے جائیں گے جبکہ ان کے نکاح کے لیے اجتماعی تقریب نکاح منعقد ہو گی۔ حماس نے فلسطین کے اندر اور باہر موجود مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے زخمی شہریوں کے اس خوشی کے موقع پر بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں اور ان کی زندگی کی خوشیوں میں حصہ لیں۔ واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے 27 دسمبر2008ء سے 22 جنوری 2009ء کے دوران بائیس روز تک غزہ پروحشیانہ جنگ مسلط کر رکھی تھی، جس میں کم از کم 1400 افراد شہید اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ شہداء اور زخمیوں میں بیشتر عام شہری تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.