• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

غزہ:مجاہدین کی کامیاب کارروائی میں ایک صہیونی فوجی جہنم واصل، چارشدید زخمی

اتوار 09-01-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_israeli-soldiers-gaza-resistance-attack

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کی تازہ جھڑپوں میں کم ازکم ایک صہیونی فوجی ہلاک اور دیگر چار زخمی ہو گئے ہیں. دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں کئی مقامات پر گولہ باری کی ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے وسط میں المغازی کے مقام پرگھات لگا کر صہیونی فوج کے ایک کانوائے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک یہودی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے. چاروں زخمی فوجیوں کو بئرسبع میں ایک سوروکا نامی فوجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے. عینی شاہدین کے مطابق المغازی کے مقام پر صہیونی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں اور براہ راست فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے. صہیونی فوج نے مختلف مقامات پر مجاہدین کے مراکز پر بھاری توپخانے سے گولہ باری کی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی. دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی فوجیوں پر حملے اورایک فوجی کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے. القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ تنظیم کے ارکان نے صہیونی فوج کی غزہ میں دراندازی روکتے ہوئے ایک فوجی کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے. ادھر دوسری جانب اسرائیلی ریڈیو نے بھی فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ایک فوجی کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے. ریڈیو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزہ کی سرحد پر صہیونی فوجی غزہ میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے کہ مزاحمت کاروں نے ان پر راکٹوں سے حملہ کر دیا. حملے میں اسرائیلی فوج کی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.