(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام کا فلسطینی کوہاتھ کے اوزارکے استعمال سے اپنا گھر مسمار کرنے کے احکامات بصورت دیگر 48 ہزار شیکل (اسرائیلی کرنسی ) اداکرنے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی حکام نے مقبوضہ "بیت المقدس” کے مشرقی قصبے "سلوان” کے رہائشی "جمیل مسلمہ” کو ان کے آبائی گھر کو مسمارکرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس کے انہدام کیلئے کسی ہیوی مشینری کو استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی گی ہے ۔
جمیل مسلمہ نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز صیہونی حکام کی جانب سے ان کے گھر کو مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ خصوصی طور پر ہدایت دی گئی ہے کے مسماری کیلئے کسی صورت ہیوی مشینری کا استعمال نہیں کیا جائے گا، انھوں نے بتایا کہ گھر کی مسماری کیلئے 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے ، انھوں نے اپنا دکھ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں ہےکہ صرف چوبیس گھنٹوں میں اتنے بڑے گھر کو مسمار کیا جاسکے اور وہ بھی ہاتھ کے اوزاروں سے ۔
انھوں نے صیہونی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کو دیکھاتے ہوئے بتایا کہ ان کو بتایا گیا ہے کہ یہ گھر غیرقانونی طورپر بغیر اجازت قائم کیا گیا ہے اس لئے اس کو مسمار کرنا ہے ، جمیل مسلمہ نے بتایا کہ اس علاقے میں فلسطینی صدیوں سے آباد ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے یہاں کیلئے پہلے کبھی کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا ۔