(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبررساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم اپنے عروج پر پہنچ گئےہیں ، رات گئے غزہ پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی، فلسطینیوں کےگھروں کی مسماری کا عمل جاری، زرعی زمینوں اورپانی کے ذخیروں کی تباہی روازنہ کی بنیاد پر جاری ہے اور اب فلسطینیوں کو صیہونی بستیوں کے قریب سے گزرنے کی بھی اجازت نہیں، گزشتہ روز صیہونی فوج نے یہودی بستی کے قریب سے گزرنے والی فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔
صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کیلئےتعمیرکی گئی غیرقانونی یہودی بستی كريات أربع کے نذدیک سے گزرنے کے جرم میں 16 سالہ فلسطینی نوجوان عثمان جہوروی کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق 16سالہ فلسطینی نوجوان بیت المقدس کے جوارمیں تعمیر یہودی بستی كريات أربع کے نزدیک سے گزررہا تھا اس دوران چیک پوسٹ پرروکا گیا اورکسی سنگین جرم میں ملوث مجرم کی طرح گرفتارکرلیاگیا۔
ہفتے کےروزہونےوالے بم حملے جس میں ایک اسرائیلی خاتون فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے کے بعد بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غیرمعمولی کارروائیاں اور سیکیورٹی کے انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں