(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں جاری،بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے تین فلسطینی نوجوان گرفتار کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے تین فلسطینی نوجوانوں کو انکے گھر سے گرفتار کیا،جن میں 21 سالہ نور علیان،25 سالہ مجاہد عبدہ اور 20 سالہ احمد عوسیات شامل تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق تینوں نوجوانوں کو انکے گھروں میں سے گرفتار کیا گیا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے علاقے میں دھاوا بول کر ایک فلسطینی نوجوان کو تفتیش کے لیے اسرائیلی فورسز کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کیے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران اسرائیلی فوج چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے درجنوں فلسطینی نوجوانوں بغیر کسی وجوہات کے انکے گھروں سے گرفتار کر چکی ہے۔