• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی مذاہب کا احترام نہیں نسل پرستی پر یقین رکھتے ہیں: برھوم

اتوار 31-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman12

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ترجمان فوزی برھوم نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں چرچ کو نذرآتش کرنےکے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ صہیونیوں کا ایجنڈا نسل پرستی پر مبنی ہے وہ مذاہب کا احترام نہیں جانتے. ہفتے کے روز مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے فوزی برھوم نے کہا کہ فلسطین میں صہیونیوں کا ناپاک وجود فلسطینی عوام،اسلامی مقدسات اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کے لیے حقیقی خطرہ ہے. ایک سوال کے جواب میں فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے بیت المقدس میں عیسائی برادری کے چرچ پر حملہ اور اسے نذرآتش کرنے کا واقعہ سنگین نوعیت کی نسل پرستی کا مظہر ہے. بنجمن نیتن یاھو کی نگرانی میں قائم اسرائیل کی انتہا پسند حکومت انتہا پسند یہودیوں کو مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات پر حملوں کی ترغیب دے رہی ہے.انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات پر حملے سنگین نوعیت کے جرائم کا حصہ ہیں اور اس کے مرتکب افراد اور ریاست کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی جانی چاہیے. ایک دوسرے سوال کےجواب میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فلسطین میں مقدس مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے.ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں چرچ پر حملے میں چند انتہا پسند یہودی ملوث نہیں بلکہ پوری صہیونی ریاستی مشینری اس کی ذمہ دارہے. اس طرح کے واقعات صہیونی ریاست کی نسل پرستی پر مبنی پالیسی کا جزو ہیں. انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست اور انتہا پسند یہودی فلسطین قوم، اسلامی اور مسیحی عبادات کے لیے سنگین خطرہ ہیں. ان سے بچاٶ کے لیے مسیحی اور مسلم برادری کو متحد ہو کر صہیونیوں کےخلاف جدوجہد کرنا ہو گی.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.