• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 27 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صحرائے نقب میں مکانات مسماری کےخلاف مقبوضہ فلسطین میں ہڑتال،احتجاجی ریلیاں

جمعہ 25-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_iof-demolition

اسرائیل کے زیرانتظام 1948ء کی جنگ میں قبضےمیں لیے گئے علاقوں میں صہیونی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری بالخصوص العراقیب گاٶں کو بیس مرتبہ مسمار کیے جانےکےخلاف جمعرات کو مکمل ہڑتال کی گئی. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو مقبوضہ فلسطین کے تمام علاقوں میں پہیہ جام اور شٹرڈاٶن ہڑتال رہی. صحرائے نقب میں فلسطینیوں نے مکانات مسماری کی صہیونی پالیسی کےخلاف کئی مقامات پر ریلیاں نکالیں. سب سے بڑا احتجاجی جلوس العراقیب گاٶں سے نکالا گیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی. مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے. مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کی مکانات مسماری کےخلاف نعرے درج تھے. مظاہرین نے صہیونی حکومت کےخلاف بھی شدید نعرے بازی کی. العراقیب گاٶں میں احتجاج جلوس کےدوران مقررین نے خطابات میں صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ العراقیب گاٶں کے مکینوں کو بےدخل کرنے کی پالیسی ترک کرتے ہوئے انہیں وہاں سکونت کا حق فراہم کرے. اس کے علاوہ بئر سبع میں بھی ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شریک سیکڑوں شہریوں نے صہیونی حکومت کےخلاف شدید نعرے بازی کی. خیال رہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے مکانات مسماری کا سلسلہ عرصہ دراز سے شروع کر رکھا ہے.مقبوضہ علاقے العراقیب گاٶں کو کئی مرتبہ مسمار کیا گیا ہے، جس کے بعد العراقیب کے درجنوں خاندان بے سروسامانی کے عالم میں بیٹھے ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.