• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

شیخ رائد صلاح کی رملہ جیل میں آج سے اسیری کا آغاز

اتوار 25-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_sheikh-raed-salah-the-leader-of-the-islamic-movement-in-palestine-occupied-in-1948-21

اسرائیلی عدالت کی جانب سے فلسطینی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد صلاح کو دی گئی پانچ ماہ کی قید کاآج سے آغاز ہو گیا ہے. شیخ رائد صلاح پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007ء میں بیت المقدس میں مراکشی دروازے کے قریب اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار مُکا مار دیا تھا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی ایک اپلیٹ کورٹ نے چند روز قبل شیخ رائد صلاح کی اسیری پر نظرثانی کی درخواست کی سماعت کی تھی. صہیونی عدالت نے کیس کی سماعت میں ان کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی تاہم سزا میں چار ماہ کی تخفیف کر دی تھی. قبل ازیں بیت المقدس کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے شیخ رائد صلاح کو پولیس اہلکار پر تشدد کےالزام میں نو ماہ قید کا حکم سنایا تھا. عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی عدالت کےفیصلے پرعمل درآمد کے لیے پولیس کی بھاری نفری اتوار کی صبح مقبوضہ فلسطین میں ان کے آبائی شہر”ام الفحم” میں جمع ہو گئی تھی، جہاں سے انہیں مقامی وقت کے مطابق سات بجے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے "رملہ” جیل لے جایا گیا. شیخ رائد صلاح کو الوداع کہنے کے لیے فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد اور مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے ارکان بھی ان کے گھر کے باہر جمع تھی. اطلاعات ہیں کہ شیخ رائد صلاح نے رملہ جیل کے مرکزی گیٹ پر صحافیوں سے مختصر بات چیت بھی کی.خیال رہے کہ شیخ رائد صلاح پر اس کے علاوہ تین الگ الگ مقدمات بھی چل رہے ہیں. جن میں ان پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.