• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

سیاسی قیدیوں کی محمودعباس کی فوجی عدالتوں میں پیشی غیرقانونی ہے: تنظیم انسانی حقوق

جمعرات 12-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_justice

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم”دیوان المظالم” نے مغربی کنارے میں قائم محمود عباس کی فوجی عدالتوں میں سول اور سیاسی قیدیوں کی پیشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے. تنظیم کا اشارہ حماس کے ان درجنوں کارکنوں کی طرف تھا جنہیں سیاسی قیدی ہونےکے باجود عباس ملیشیا کی فوجی عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے. ان میں کئی قیدی ایسے بھی ہیں جو بغیر کسی الزام کے قید ہیں اور فوجی عدالتوں میں پیش کر کے ان پرنام نہاد الزامات عائد کرانے کے بعد انہیں سزائیں دلوائی جا رہی ہیں.
"دیوال المظالم” کی جانب سے جاری ایک بیان میں سیاسی قیدیوں کو فوجی عدالتوں میں پیش کیے جانے پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے. واضح رہے کہ اس ماہ کی 08 تاریخ کو رام اللہ میں محمود عباس کی ایک فوجی عدالت میں حماس کے سیاسی شعبے کی مقامی تنظیم کے متعدد ارکان کو فوجی عدالت میں پیش کیا گیا اور عباس ملیشیا نے عدالت سے ان کے مزید نو ماہ تک قید بامشقت کی سزا حاصل کی، حالانکہ ان میں سے بیشتر اس سے قبل ایک ایک سال کی اسیری کاٹ چکے ہیں.
انسانی حقوق کی تنظیم کے مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کے پاس ایسی دسیوں شکایات موجود ہیں جن میں محمود عباس کی فوجی عدالتوں میں سیاسی قیدیوں کو پیش کیا گیا ہے. بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی قیدیوں پرمن گھڑت الزامات لگانے نے کے بعد انہیں فوجی عدالتوں میں پیش کرنا اور ان کے بارے میں فوجی نوعیت کے فیصلے حاصل کرنا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی فعل ہے. دنیا کا کوئی قانون اس کی اجازت نہیں دیتا کہ آپ بلا جواز کسی شخص کو مجرم قرار دے کر اس کے خلاف فیصلے حاصل کریں اور انہیں سزائیں دلوائیں.
دیوان المظالم کا کہنا ہے کہ محمود عباس کی سیکیورٹی انتظامیہ جہاں ایک طرف سیاسی قیدیوں کو ظالمانہ طریقے سے فوجی عدالتوں میں پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے وہیں عدالتوں کی جانب سے کئی قیدیوں کی رہائی کے احکامات پر عمل درآمد سے بھی فرار اختیار کیا جارہا ہے. عدالتوں کی جانب سے کئی قیدیوں کی فوری رہائی کے احکامات دیے جا چکے ہیں لیکن عباس ملیشیا اس کے باوجود قیدیوں کو رہا نہیں کر رہی.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.