سویڈن سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے مندوبین نے معروف سماجی رہنما پروفیسر ماٹیاس کارڈیل نے شہریوں کے تعاون سے ایک امدادی قافلے کا اعلان کیا ہے جسے کل بدھ کو غزہ روانہ کیا جائے گا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بحری جہاز میں امدادی سامان مقامی شہریوں اور اسکنڈنیویائی ریاستوں کے باشندوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جسے مختلف بندگارہوں کے قریب سے گذار کرکے بحر متوسط کے راستے غزہ پہنچایا جائے گا۔ گذشتہ روز سویڈن کے شہراسٹاک ہوم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کارڈیل نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے امدادی قافلے سے فلسطینی شہریوں اور بالخصوص غزہ کے مفلوک الحال عوام کے مسائل ختم نہیں ہوں گے تاہم وہ دنیا اور اسرائیل کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ غزہ میں معاشی ناکہ بندی کے باعث پیدا ہونے والے مشکل حالات سے غافل نہیں، اور انہیں فلسطینی شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ امدادی جہاز میں اشیائے خوردونوش اور کپڑوں سمیت، الیکٹریشن سامان، پلمرنگ کا سامان اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا شامل کی گئی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے امدادی قافلے میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک ویب سائٹ بھی تیار کی گئی ہے جس میں شہریوں کی سہولت کے لیے امدادی قافلے میں سامان فراہم کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات درج ہیں۔ واضح رہے سویڈش سماجی راہنما مسٹرکارڈیل کا غزہ کے لیے یورپی امدادی مہم کے رکن ہیں اور وہ اس سے قبل بھی غزہ کے لیے امدادی قافلوں میں شریک رہے ہیں۔