• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 27 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

سلوان جھڑپوں میں 03 فلسطینی زخمی ، نابلس میں یہودیوں کا گاؤں پر حملہ

بدھ 23-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_jewish-settlers-attack2

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے القدس میں فلسطینیوں سے جھڑپوں میں تین شہریوں کو زخمی کر دیا جبکہ انتہاء پسند یہودیوں نے ضلع نابلس کے گاؤں پر دھاوا بول کر فلسطینیوں کی دو کاروں کو آگ لگا دی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق القدس کی علاقے سلوان میں اسرائیل فوجیوں نے شہریوں کو اشتعال دلایا جس پر نوجوانوں اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ رات گئے ان شدید جھڑپوں میں صہیونی فوج نے فلسطینیوں پر اشک آور گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا اس موقع پر فائرنگ بھی کی گئی۔ دوسری جانب بدھ کی علی الصبح مغربی کنارے کے جنوبی ضلع نابلس میں غاصب انتہاء پسند یہودیوں نے نابلس کے گاؤں بورین پر حملہ کر دیا اور وہاں فلسطینیوں کی دو کاروں کو آگ لگا دی ہے۔ یہودی بستی کے غاصبوں نے علاقے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کے گھروں پر دستی پٹرول بم پھینکنے شروع کر دیے اور خالد ولید نجار اور عبد السلام عبد الحمید نامی شہریوں کی دو کاریں بھی نذر آتش کر دیں۔ خیال رہے کہ حملہ آوروں کا تعلق یہودی بستی یتسھار سے تھا جسے صہیونی انتظامیہ نے 1983 میں ضلع کی جنوبی اراضی پر قبضہ کر کے بسایا تھا۔ اسی طرح ضلع کی شمالی اراضی پر یہودی بستی ’’براخا‘‘ تعمیر کی گئی تھی جس کے لیے بورین نامی گاؤں کی 300 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.