• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

رفح میں اسرائیلی فضائیہ کا غزہ ہوائی اڈے پر حملہ، 15 فلسطینی زخمی

ہفتہ 20-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_gaza-attack1

غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے جنوب میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیل کے گذشتہ روز ہونے والے فضائی حملے میں پندرہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

میڈیکل ذرائع اورعینی شاہدوں کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والوں کو بموں کے ٹکڑے لگنے سے زخم آئے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض زخمیوں کے اعضاء کٹے ہوئے تھے۔

غزہ میں ایمبولنس اور ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاویہ حسنین نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "حملے میں زخمی ہونے والے پندرہ افراد، جن میں زیادہ تر مزدور تھے، کو رفح کے ابو النجار اہسپتال لایا گیا۔ انہیں اسرائیلی بموں کے ٹکڑوں سے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے تھے۔ بہ قول ڈاکٹر معاویہ ان میں اکثر زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

حملے کی جگہ کے قریب رہنے والے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے گرد و نواح میں رہنے والے شہری زیادہ بڑی تعداد میں اس لئے زخمی ہوئے کہ پہلے حملے کے بعد زخمیوں کو نکال رہے تھے کہ اسی دوران دوسرا حملہ ہو گیا۔ بمباری کی جگہ پر بڑے بڑے گڑھے پر چکے ہیں۔ ہوائی اڈے کے پاس واقع غیر آباد عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ہوائی اڈے کی عمارت اور رن وے پر چار میزائل داغے۔ حملے کے وقت ماضی میں ہونے والی اسرائیلی بمباریوں سے تباہ شدہ ملبے مزدور دوبارہ قابل استعمال مواد جمع کر رہے تھے۔ غزہ کا ہوائی اڈا ایک مدت سے بند پڑا ہے، اس کے باوجود اسرائیلی جنگی جہاز اسے ہمیشہ بمباری کا نشانہ بناتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.