• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

درجنوں انتہاء پسند یہودیوں کا بیت المقدس کے نوجوان پر بہیمانہ تشدد

اتوار 31-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_jewish-settlers10

انتہاء پسند یہودیوں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایسے ہی یہودیوں نے بیت المقدس کی ھلیل سٹریٹ سے گزرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نوجوان اپنے ہوش کھو بیٹھا۔ صہیونی ظلم کا نشانہ بننے والے 28 سالہ فرید کامل طوباسی کے اہل خانہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ درجن بھر انتہاء پسند یہودیوں نے ان کے بیٹے کو بڑی بے رحمی سے پیٹا ہے اور وہ اس وقت ھداسا عین کارم ہسپتال کے ’’آئی سی یو‘‘ میں زیر علاج ہے خاندان والوں کے مطابق طوباسی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اسے پورے جسم پر گہرے گھاؤ لگے ہیں۔ ان کے چہرے اور سینے پر انتہائی تیز دھار آلے سے وار کیے گئے ہیں۔ اب تک اسے صرف چند لمحات کے لیے ہوش میں آیا لیکن وہ اپنی ہوش و حواس مکمل طور پر کھو چکا تھا۔ تب سے اب تک وہ مسلسل بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے اور مستقبل میں اس کے صحت مند ہونے کے بارے میں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی۔ طوباسی کے بھائی کا کہنا تھا ’’طوباسی کچھ دیر ہوش میں آیا تو میں نے کچھ دیر اس سے گفتگو کی، اس کے مطابق رات گئے وہ ایک انتہاء پسند یہودی نے اسے دیکھتے ہی نعرہ لگایا ’’یہ عربی ہے ، یہ عربی ہے‘‘ اور ساتھ ہی حملہ کر کے اسے گرا دیا، اتنے میں 30 کے لگ بھگ یہودی موقع پر پہنچ گئے اور اس پر پل پڑے، اسے گھسیٹ کر ایک خالی میدان میں لے جا کر بے دردی سے پیٹنے کے ساتھ گندی گالیاں اور دھمکیاں بھی دی گئیں‘‘ تشدد کے بعد ادھ موئے طوباسی کو کوڑے کرکٹ کے کنٹینر کے قریب پھینک دیا گیا، جہاں سے ایک شہری نے اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.