مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنان کے خلاف عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن جاری ہے- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز الخلیل میں حماس کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا – جبکہ قلقیلیہ سے حراست میں لیے گئے میاں بیوی کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا- دوسری جانب عباس ملیشیا کی جانب سے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد میں ٹال مٹول کا سلسلہ بھی جاری ہے- عدالت عالیہ کی جانب سے دو بھائیوں موید احمد داؤد جعیدی اور سعید محمد داؤد جعیدی کو رہا کئے جانے کے حکم کے باوجود ابھی رہا نہیں کیا گیا-