اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی سیاسی بیورو کے رکن ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ مزاحمت کا آپشن حماس کے بنیادی اصولوں پر مبنی ہے اور ہم اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے- انہوں نے یہ بات غزہ شہر کے مشرق میں ہونے والی ایک جہادی کارروائی کے دوران شہید ہونے والے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مجاہدین محمدالنواتی اور احمد ابوغنیما کی تدفین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی- ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا کہ مزاحمت ہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر فلسطینی اپنے غضب شدہ حقوق حاصل کر سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ ان دونوں مجاہدین کی شہادت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قسام بریگیڈ کے جانباز ابھی تک میدان جنگ میں ڈٹے ہوئے ہیں-