• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس کا 23 واں یوم تاسیس، اندرون اور بیرون فلسطین میں تقریبات اور جلسے جلوسوں کا اعلان

منگل 14-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_hamas10

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے تئیسویں یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور آج 14 دسمبر کو فلسطین سمیت دنیا بھر میں موجود حماس کے کارکن اور رہ نما تنظیم کی تاسیسی تقریبات منعقد کر رہے ہیں. اس سلسلے میں سب سے بڑا جلسہ غزہ میں ہو گا جہاں لاکھوں کے مجمع کی توقع کی جا رہی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے عوامی ایکشن کمیٹی کے نگران اشرف زائد نے بتایا ہے کہ غزہ میں ہونے والے جلسے کے لیے تمام تیاریاں پیر کو مکمل کر لی گئی تھیں.مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اشرف الزائد نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے دیگر شہروں میں حماس کی تاسیسی تقریبات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے کہا کہ حماس کے یوم تاسیس کے غزہ میں ہونے والے جلسے میں دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھی مدعو کیا گیا. انہوں نے کہا کہ غزہ میں جلسے میں کوریج کے لیے عالمی اور مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں. خیال رہے کہ غزہ میں حماس کے یوم تاسیس کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا جس کی کوریج کے لیے 70 کے قریب خبر رساں ایجنسیوں اور نشریاتی اداروں کے 300 نامہ نگاروں کو مدعو کیا گیا ہے. فلسطین کے دیگر شہروں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی حماس کے یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں. مختلف شہروں میں جلسے جلوسوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے. اس کے علاوہ بیرون ملک شام. لبنان اور دیگر ممالک میں حماس کے ارکان اپنے اپنے طور پر تنظیم کی تاسیسی تقریبات منعقد کریں گے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.