• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس کا وفد مفاہمتی بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچ گیا

ہفتہ 10-10-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

dr-mousa-abu-marzouk2 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد فتح سمیت دیگر فلسطینی جماعتوں سے مفاہمت کی بات چیت کے سلسلے قاہرہ پہنچ گیا ہے، وفد کی قیادت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کررہے ہیں جبکہ وفد میں سیاسی شعبے کے رکن محمد نصر بھی شامل ہیں۔ وفد کی دمشق سے روانگی کے بعد حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے بتایا کہ حماس کے راہنما ابتدائی طور پرقاہرہ میں مصری حکام سے بات چیت کریں گے اور فتح سے مذاکرات کا ایجنڈا طے کرنے کے ساتھ بات چیت کی تاریخ کا بھی تعین کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذکرات کے اس ساتویں دور میں حماس کا وفد کھلے دل سے دیگر جماعتوں سے بات چیت کرے گا۔ تاکہ ملک مین انتشار کی فضا کا خاتمہ کرکے حالات کو صحیح دھارے پرلایا جاسکے۔ ابو زھری نے کہا کہ صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے گولڈ سٹون کی رپورٹ پر بحث میں تاخیر کرانے کے بعد مفاہمت کے لیے فضا سازگار نہیں رہی تاہم حماس کی کوشش ہوگی کہ بات چیت کو موثر اور نتیجہ خیز بنایا جاسکے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کا حالیہ رویہ مفاہمت کی کامیابی میں رکاوٹ ثابت ہو سکتا ہے، فتح سمیت مفاہمتی عمل میں شامل تمام دھڑوں کوباہمی اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہوگی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.