غزہ کے محاصرے کے خلاف پاپولر کمیٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جمال الخضری نے بتایا ہے کہ ترکی اور قطر کے تین اداروں نے غزہ کی پٹی میں تعمیرنو کے ایک منصوبے کی مالی معاونت کے لئے ابتدائی منظوری دے دی ہے- انہوں نے کہا کہ قطر کی ریڈکریسنٹ‘ فاخورہ کمپیئن برائے تحفظ طلباء جس کی بنیاد شیخ مزاح بنت نصیرالمسند نے رکھی اور ترک ڈاکٹر زود آئوٹ اس منصوبے کی مالی معاونت کر رہے ہیں اور اس پر کام کا آغاز آئندہ چند ہفتوں میں کر دیا جائے گا- انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد حالیہ اسرائیلی جنگ کے دوران معذور ہوجانے والے فلسطینیوں کو روزگار فراہم کرنا اور انہیں عام دمیوں کی سی زندگی بسر کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے-