• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

برطانیہ فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے

بدھ 24-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

london لندن اور ویلز کی ہائیکورٹ جمعرات کو فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم الحق کی طرف سے برطانوی حکومت کے خلاف داخل کی گئی پٹیشن کی سماعت کرے گی۔ فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم نے برطانیہ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی میں اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں روکنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوئی ہے۔ اسرائیل قطعی طور پر عالمی قوانین کا احترام کرنے کیلئے تیار نہیں اور اسکا ثبوت یہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت سے نہ صرف انکاری ہے بلکہ وہ وہاں رہ رہے فلسطینیوں کو ان کی اپنی زمینوں سے بھی بے دخل کر رہا ہے اور یہ اقدامات صریحاََ عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ہاتھوں عام لوگوں کی کثیر تعداد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا اور پورے غزہ اس جنگ سے تباہ و برباد ہوا لیکن عالمی برادری عالمی قوانین پر اس دوران عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ یہی وہ وجوہات ہیں جن کی بناء پر فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم، ممبر ممالک کے خلاف مقدمہ دائر کرنے پر مجبور ہوئی اور برطانوی حکومت کے خلاف مقدمہ کر کے اس نے اس کا آغاز کیا ہے تاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھتے وقت وہ اس صورتحال کو بھی سامنے رکھیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.